مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا کی وزارت خارجہ پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ واضح رہے کہ لیبیا کی وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں دو حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو مرکزی دروازے پربارودی مواد سے اُڑالیا جب کہ دوسرا حملہ آور مشین گن سے فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہد اری داعش نے قبول کرلی ہے۔داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی حاصل ہے۔
سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا کی وزارت خارجہ پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
News ID 1886768
آپ کا تبصرہ