مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے لاہور پولیس کو ہدایت کی ہےکہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے اور گرجا گھروں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے تمام ایس پیزاورڈی ایس پیزکوہدایت کی ہےکہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کریں اورگرجا گھروں کے گرد ونواح میں ڈولفن اور پی آر یو اسکواڈکو مزید متحرک کیا جائے ۔ ان کاکہناتھاکہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے روابط مزید مؤثربنائے جائیں،جبکہ دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشنزکیے جائیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور پولیس کو ہدایت کی ہےکہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کو مزید سخت اور بہتر بنایا جائے ۔
News ID 1886496
آپ کا تبصرہ