15 دسمبر، 2018، 12:37 PM

آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا

آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن امن سمجھوتہ تک سفارتخانہ بیت المقدس منتقل نہیں کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن امن سمجھوتہ تک سفارتخانہ بیت المقدس منتقل نہیں کیا جائےگا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور فلسطیینوں کی اپنی ریاست کی خواہش کو بھی تسلیم کرتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا جس کے بعد رواں سال مئی میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کردیا گیا۔

News Code 1886469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha