بنگلہ دیش میں انتخابی مہم کے دوران تصادم میں 3 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں جاری انتخابی مہم کے دوران حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں جاری انتخابی مہم کے دوران حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں انتخابی مہم کا آغاز خوشگوار ثابت نہیں ہوسکا۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تازہ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع نواکھالی میں آج عوامی لیگ کی ریلی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق حکمراں جماعت عوامی لیگ سے ہے۔سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کا دوسرا واقعہ فرید پور ضلع میں پیش آیا جہاں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے حامیوں نے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے کارکن کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ بنگلہ دیش میں 10 دسمبر کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں، انتخابی مہم کا آغاز پیر سے ہو گیا ہے اور صرف تین دن کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان مختلف جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

News Code 1886405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =