بنگلہ دیش، عام انتخابات کے پیش نظر 20 ہزار سے زائد نیم فوجی دستے تعینات

بنگلہ دیش میں 30 دسمبر کے عام انتخابات کے پیش نظر ممکنہ پرتشدد واقعات سے نمٹنے کے لیے 20 ہزار سے زائد نیم فوجی دستے تعینات کردیئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں 30 دسمبر کے عام انتخابات کے پیش نظر ممکنہ پرتشدد واقعات سے نمٹنے کے لیے 20 ہزار سے زائد نیم فوجی دستے تعینات کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکمراں جماعت عوامی لیگ اور اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مابین انتخابی مہم کے دوران پرتشدد جھگڑے میں تقریباً 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بی این پی نے بتایا کہ ان کے امیدوار اور حمایتیوں پر حکمراں جماعت کے کارکنوں نے حملہ کیا اور الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہو چکا ہے۔ بی این پی حکام نے بتایا کہ حکومتی کارکنوں کے حملوں میں تقریباً 4 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی مہم کے دوران 300 اپوزیشن امیدواروں میں سے 152 پر حملہ ہوا اور گزشتہ ماہ کے دوران 8 ہزار 732 کارکنوں سمیت 14 امیدواروں کو حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عوامی لیگ کے 2 کارکنوں کو معمولی تکرار کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

News Code 1886559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =