مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمیں اپنے پسماندہ اور کمزور علاقوں کو اوپر لے کر آنا ہے۔ اسلام آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عدل و انصاف کے نظام میں امیر و غریب میں خلیج ختم ہوجاتی ہے، ہم کبھی کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے اور نہ ہی کسی کے آگے جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ماضی میں ہمیں ڈو مور کہنے والے افغانستان میں مذاکرات کے ذریعہ امن چاہتے ہیں، آج وہ کہتے ہیں کہ ہماری مدد کریں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ قوم نظریےسے ہے، نظریہ نہ رہے تو قوم نہیں رہتی،قائداعظم نے پوری کوشش کی کہ مسلمان اور ہندو متحد ہو کر رہیں، لیکن انہیں احساس ہوگیا کہ مسلمانوں کےلئے الگ ملک ضروری ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمیں اپنے پسماندہ اور کمزور علاقوں کو اوپر لے کر آنا ہے۔
News ID 1886264
آپ کا تبصرہ