7 دسمبر، 2018، 2:53 PM

امریکہ نے بڑی تعداد میں داعش دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کردیا

امریکہ نے بڑی تعداد میں داعش دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے چین کے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ نے شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں کو بڑی تعداد میں افغانستان منتقل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے چین کے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ نے شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں کو بڑی تعداد میں افغانستان منتقل کردیا ہے۔ لاریجانی نے موجود رشائط میں چین کے نقش کو تعمیری اور اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ چین اور ایران کے تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کے سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملاقات چین اور ایران کے درمیان گہرے تعلقات کی علامت ہے۔ لاریجانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین، ایران، روس ، پاکستان ، ترکی اور افغانستان کے کردار کو اہم قراردیا۔ چین کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی ایران کو خطے کا اہم اور پائدار ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ چین بڑی مقدار میں ایران میں سرمایہ لگانے کے لئے امادہ ہے اور چین مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے سلسلے میں بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

News Code 1886255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha