مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ہے کہ پاکستان اگر مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو وزیر اعظم عمران خان کوڑے لگیں گے اور چوری کے جرم میں ان کے ہاتھ بھی کاٹے جائیں گے۔ صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان مدینہ جیسی ریاست بن گیا توعمران خان کا کیا ہوگا، ٹیریان کی فریاد پرعمران خان کو کوڑے لگیں گے، وہ غریبوں کا چندہ چوری کرنے کے جرم میں جیل جائیں گے جب کہ چوری کے جرم میں عمران خان کے ہاتھ بھی کاٹے جا سکتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے چندے کی فرانزک تحقیقات کرائی جائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ہے کہ پاکستان اگر مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو وزیر اعظم عمران خان کوڑے لگیں گے اور چوری کے جرم میں ان کے ہاتھ بھی کاٹے جائیں گے۔
News ID 1886223
آپ کا تبصرہ