26 نومبر، 2018، 3:55 PM

ہندوستان میں 8 نکسل باغی اور 2 پولیس اہلکار ہلاک

ہندوستان میں 8 نکسل باغی اور 2 پولیس اہلکار ہلاک

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں مسلح مقابلے کے دوران 8 نکسل باغی اور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں مسلح مقابلے کے دوران 8 نکسل باغی اور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع سوکما میں تیلانگا کے سرحدی علاقے میں پولیس اور علیحدگی پسند ماو باغیوں کے درمیان چھڑپ ہوئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشک مینا نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز علاقے میں ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کے لیے موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جھڑپ کے بعد مذکورہ علاقے سے نکسل باغیوں کی 8 لاشیں برآمد ہوئیں اور واقعے میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ  کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آخری اطلاعات تک علاقے میں جھڑپیں جاری تھیں۔

واضح رہے کہ ماؤ باغی ہندوستان کی کم از کم 20 ریاستوں میں موجود ہیں تاہم گھنے جنگلات کی ریاستوں، چھتیس گڑھ، اڑیسہ، بہار، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں ان کا زیادہ اثر و رسوخ ہے۔

News Code 1885963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha