13 نومبر، 2018، 4:12 PM

ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے5 افراد ہلاک

ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے5 افراد ہلاک

ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی کے راستے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپ لے جانے والی مہاجرین کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ کشتی میں 15 افراد سوار تھے جن میں 14 افغان شہری اور ایک ایرانی شخص تھا۔ ہلاک شدگان میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ کشتی ڈوبنے کے بعد دو مہاجرین تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے جب کہ 3 افراد کو ترک کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں نے بچا لیا۔ 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ ترک صوبے ازمیر کے بندرگاہی شہر ڈیکلی کے قریب پیش آیا جہاں ہر سال ایک درجن سے زائد تارکین وطن یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں۔

News Code 1885588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha