مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی پاکستانی خاتون آٓسیہ مسیح کو بری کردیا ہے۔ پاکستان سپریم کورٹ کےچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اورجسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ مسیح کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آسیہ مسیح کو بری کردیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آسیہ مسیح کسی اورکیس میں مطلوب نہیں تواسے فوری رہا کیا جائے۔ آسیہ مسیح پرالزام تھا کہ اس نے جون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین آمیزجملے استعمال کیے تھے۔ واضح رہے آسیہ مسیح کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی اور عدالت عظمی نے اسے بری کردیا ہے۔
پاکستان سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی پاکستانی خاتون آٓسیہ مسیح کو بری کردیا ہے۔
News ID 1885231
آپ کا تبصرہ