31 اکتوبر، 2018، 11:23 AM

ساتویں بیوی کے خواہشمند شوہر کو چھٹی بیوی نے قتل کردیا

ساتویں بیوی کے خواہشمند شوہر کو چھٹی بیوی نے قتل کردیا

پاکستان میں تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے الف ٹاؤن میں خاتون نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے الف ٹاؤن میں خاتون نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔  اصغر عرف کالو نامی شخص نے چھ شادیاں کی تھیں دوبیویاں چند سال قبل انتقال کر گئیں تھیں، مقتول 4 بیویوں اور سترہ بچوں کیساتھ ایک ہی مکان میں رہتا تھا۔

ملزمہ بسام کے مطابق اسکا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا اور لڑنے جھگڑنے کے بعد ساتویں شادی کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا ، تنگ آکر اسے مشروب میں نشہ آور دوائی ملا کر پلا دی اور سر پر گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔پولیس نے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1885227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha