30 اکتوبر، 2018، 7:54 PM

امریکی جھیل ہڈسن سے دو سعودی خواتین کی لاشیں برآمد

امریکی جھیل ہڈسن سے دو سعودی خواتین کی لاشیں برآمد

امریکی جھیل ہڈسن سے دو بہنوں کی لاشیں ملی ہیں جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جھیل ہڈسن سے دو بہنوں کی لاشیں ملی ہیں جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے ۔ جن کے نام  روتانہ اور طلا ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی جھیل ہڈسن سے ملنے والی دو خواتین کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں خواتین کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور سگی بہنیں ہیں۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت 22 سالہ روتانہ فاریہ اور 16 سالہ طلا فاریہ ہے۔ لاشوں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں اور ان کے خون کے نمونے لیب بھیجے ہیں۔سعودی خاندان نے جدہ سے امریکہ نقل مکانی کی تھی، دونوں بہنیں نیویارک میں تعلیم حاصل کررہی تھیں جب کہ والدین ورجینیا میں قیام پذیر ہیں۔ چند روز قبل والدہ نے چھوٹی بہن طلا کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، یہ خودکشی کا واقعہ بھی ہوسکتا ہے اور اتفاقیہ طور پر جھیل میں بہہ جانے کے باعث بھی موت واقع ہو سکتی ہے، تحقیقات کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو بھی ایک سعودی طالب علم یاسر ابو الفرج کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ طالب علم کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔ با خـر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ دیگر ممالک میں رہنے والے اپنے مخالفین کو چن چن کر قتل کرنے کے منصوبے پرگامزن ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب نے ترکی میں سعودی قونصلخانہ میں سعودی صحافی خاشقجی کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا۔ سعودی عرب کے انکار کے باوجود خاشقجی کا قتل طشت از بام ہوگیا اور سعودی عرب نے پہلے انکار اور بعد میں خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرلیا۔

News Code 1885221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha