مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ پنجاب کے علاقے چکوال میں لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج چوہدری محمود اختر کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق سابق جج اپنی کار پر چکوال واپس آرہے تھے کہ ان پر جاٹلی کے قریب ترکوال موڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں سابق جج چوہدری محمود اختر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ موجود ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پاکستان کےصوبہ پنجاب کے علاقے چکوال میں لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج چوہدری محمود اختر کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1885219
آپ کا تبصرہ