30 اکتوبر، 2018، 1:32 PM

تیونس میں خاتون خود کش بمبار کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

تیونس میں خاتون خود کش بمبار کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

تیونس میں پولیس وین پر خاتون خود کش بمبار نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس میں پولیس وین پر خاتون خود کش بمبار نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں خاتون خود کش بمبار نے پولیس وین کے نزدیک خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون خود کش حملہ آور نے اس وقت دھماکہ کیا جب ایک پولیس وین اس کے نزدیک سے گزر رہی تھی۔ خاتون نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور سڑک کنارے پولیس وین کا انتظار کر رہی تھی۔

دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور ٹریفک جام ہوگیا، بھگڈر کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے  ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں کو اسپتال منتقل کردیا۔

News ID 1885211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha