مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر چارسدہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے تالا شاہ میں فائرنگ سے 2خواتین اور ایک بچے سمیت 4افراد کے جاں بحق ہونے کا سبب گھریلو تنازع بنا۔ فائرنگ کرنے والا ملزم باآسانی فرار ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر چارسدہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1885203
آپ کا تبصرہ