مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی کھیل و ثقافت کی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی جامع مسجد شیخ زائد کا دورہ کیا ہے۔ عرب حکمراں اسرائيلیوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔اسرائیل کے کھیل و ثقافت کی وزیر میری رجیو نے مسجد کے دورے میں عبا پہن رکھی تھی اور سر بھی ڈھانپ رکھا تھا۔وہ اسرائیل کی جوڈو ٹیم کے ہمراہ دبئی آئی تھیں جس نے یہاں ایک جوڈو مقابلے میں بھی حصہ لیا۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ اسرائیل کی پہلی سینئر اہل کار ہیں جنھوں نے اس مسجد کا دورہ کیا اور اس کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے، یہ تاثرات انھوں نے عبرانی زبان میں لکھے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق عرب حکمرانوں کی خیانت مسلمانوں کے سامنے بتدریج عیاں ہورہی ہے اور ان کے چہرے پر پڑا ہوا نفاق کا پردہ اب مکمل طور پر ہٹ گیا ہے ۔ عرب حکمراں اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرکے فلسطینی مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔
اسرائیل کی کھیل و ثقافت کی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی جامع مسجد شیخ زائد کا دورہ کیا ہے۔ عرب حکمراں اسرائيلیوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔
News ID 1885202
آپ کا تبصرہ