27 اکتوبر، 2018، 1:35 PM

شہباز شریف کی نیب لاہور نے ایک اور کیس میں گرفتاری ڈال دی

شہباز شریف کی نیب لاہور نے ایک اور کیس میں گرفتاری ڈال دی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں پہلے سے گرفتارہیں لیکن نیب لاہور نے ایک اور کیس میں بھی ان کی گرفتاری ڈال دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں پہلے سے گرفتارہیں لیکن نیب لاہور نے ایک اور کیس میں بھی ان کی گرفتاری ڈال دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی سکینڈل میں طلب کیا گياجبکہ انہیں آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ اب نیب نے شہباز شریف کی ایک اور کیس میں گرفتاری ڈال دی ہے۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور نیب کی جانب سے جب ان سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کاروباری معاملات ان کے صاحبزادگان دیکھتے ہیں جس پر نیب لاہور نے اثاثوں کی پوچھ گچھ کیلئے پہلے سلمان شہباز کو بلایا تھا اور اب حمزہ اور سلمان شہباز کو دوبارہ بھی طلب کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں، انہیں 29 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کرکے مزید ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

News ID 1885128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha