23 اکتوبر، 2018، 9:33 PM

ماسکو ہرصورت میں جوہری توازن برقرار رکھے گا، پوتن

ماسکو ہرصورت میں جوہری توازن برقرار رکھے گا، پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے خبردار کیاہے کہ امریکہ کی ایٹمی میزائلوں کے معاہدے سے دستبرداری خطے میں جوہری عدم توازن پیدا ہوا، ماسکو ہر صورت میں ایٹمی توازن بر قرار رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے خبردار کیاہے کہ امریکہ کی ایٹمی میزائلوں کے معاہدے سے دستبرداری خطے میں جوہری عدم توازن پیدا ہوا، ماسکو ہر صورت میں ایٹمی توازن بر قرار رکھے گا۔ کریملن کے ترجمان نے ماسکو میں میڈیا کو بتایا کہ درمیانی مار کرنے والے جوہری ہتھیاروں سے متعلق سمجھوتے سے امریکی دستبرداری دنیا کو مزید خطرے سے دوچار کر دے گی۔ امریکہ خود 1987 کے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ دمیتری بیسکوف نے کہا کہ صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ امریکہ کے مذکورہ سمجھوتے سے نکل جانے کی صورت میں روس جوہری طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات پر مجبور ہو جائیگا،روس کسی پر بھی حملے میں پہل ہر گز نہیں کرے گا۔

News ID 1885028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha