مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل کے علاقے قاریہ کے ایک پُررونق بازار میں رش کے دوران پارکنگ میں کھڑی گاڑی زرودار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 5 سے زائد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کار بم دھماکے سے شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ کو بری طرح نقصان پہنچا اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ کار بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اُڑائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
عراق کے شہر موصل کے علاقے قاریہ کے ایک پُررونق بازار میں رش کے دوران پارکنگ میں کھڑی گاڑی زرودار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
News ID 1885024
آپ کا تبصرہ