مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری علالت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے۔ ترجمان عوامی تحریک شاہد مرسلین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری گزشتہ چند روز سے علیل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی تحریک کے سربراہ کو آج صبح لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہسپتال میں میجر سرجری بھی ہوئی جس کے بعد وہ روبصحت ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کو انصاف دلانے کے لیے کیس لڑ رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ