مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشترکہ تربیتی مشقوں کے لیے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق روسی دستہ پاک روس مشترکہ تربیتی مشقوں میں شریک ہونے کے لیے پاکستان آیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پاکستان روس کے درمیان تیسری مشترکہ فوجی مشقیں ہیں، ان سے قبل پہلی مشقیں 2016ء میں پاکستان اور دوسری 2017ء میں روس میں منعقد ہوئی تھیں۔
مشترکہ تربیتی مشقوں کے لیے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
News ID 1884992
آپ کا تبصرہ