ایران کے دشمن بھی ایران کی طاقت اور قدرت کے معترف ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ڈپٹی کوآرڈینیٹرنے کہا ہے کہ دشمن بھی ایران کی طاقت اور قدرت کے معترف ہیں اور ایران آج طاقت اور قدرت کے اوج پر فائز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ڈپٹی کوآرڈینیٹرجنرل فدوی نے شہداء کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن بھی ایران کی طاقت اور قدرت کے معترف ہیں اور ایران آج طاقت اور قدرت کے اوج پر فائز ہے۔ جنرل فدوی نے کہا کہ گذشتہ 40 سال میں دشمن کی عداوتوں کے باوجود ایران مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ایران کے خلاف دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ایران، دشمن کی ہر حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے اور دشمن کے دل پر ایران کی قدرت اور طاقت کا خوف چھایا ہوا ہے۔

News Code 1884910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =