فرانس نے بھی سعودی عرب کے سیاسی دورے منسوخ کردیئے

ترکی میں سعودی عرب کے ہاتھوں سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد فرانس کے صدر میکرون نے بھی سعودی عرب کے سیاسی دورے منسوخ کردیئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں سعودی عرب کے ہاتھوں سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد فرانس کے صدر میکرون نے بھی سعودی عرب کے سیاسی دورے منسوخ کردیئےہیں۔ صدر میکرون نے کہا کہ فرانس نے برطانیہ، جرمنی اور ہالینڈ کے ساتھ گفتگو اور مشورے کے بعد سعودی عرب کے تمام سیاسی دورے منسوخ کردیئے ہیں۔ اس نے کہا کہ فرانس خاشقجی کے بارے میں سعودی عرب کی صحیح توضیحات کا انتظآر کرےگا۔ صدر میکرون نے کہا کہ ہم نے موجودہ شرائط میں سعودی عرب کے ساتھ سیاسی ملاقاتوں کو منسوخ کردیا ہے۔

News Code 1884907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =