16 اکتوبر، 2018، 5:14 PM

ایران پاکستان سرحد سے ایرانی مقامی بسیجی اور سرحدی محافظوں کا اغوا

ایران پاکستان سرحد سے ایرانی مقامی بسیجی اور سرحدی محافظوں کا اغوا

ایران کے جنوب مشرقی علاقے سے 14 ایرانی مقامی بسیجی اور سرحدی محافظوں کو منگل کی صبح ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کرلیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی علاقے سے 14 ایرانی مقامی بسیجی اور سرحدی محافظوں کو منگل کی صبح ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کرلیاہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی سرحدی محافظوں کو ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر میرجاوہ سے ملنے والی پاکستانی سرحد کے قریب واقع علاقے لولکدان سے علی الصبح چار سے پانچ بجے  کے درمیان اغوا کیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد پر موجود بعض علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ شرپسند اور دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران دہشتگردی گروہوں نے متعدد بار پاکستان سے ملنے والے سرحدی علاقوں پر حملے اور ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا اور شہید کیا ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق جیش العدل نامی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News Code 1884845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha