مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے کے بعد ترکی کا دورہ کریں گے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی وزير خارجہ سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ صحافی خاشقجی سعودی عرب کی حکومت کے مخالف تھے جنھیں 14 روز قبل استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں قتل کردیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ