مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں انجن سمیت ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 7 مسافر ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریاست اترپردیش میں مغربی بنگال سے نئی دہلی جانے والی ٹرین کی ہرچند پور ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن سمیت 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 7 مسافر موقع پر ہی ہلاک جب کہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ علی الصبح پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ بوگیوں کو کاٹ کر 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ امدادی کاموں میں معاونت کے لیے فوج کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ حادثے میں محفوظ رہنے والی بوگیوں کے مسافروں کو لکھنو منتقل کیا گیا ہے۔
بھارت میں انجن سمیت ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 7 مسافر ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1884673
آپ کا تبصرہ