7 اکتوبر، 2018، 1:56 PM

سنٹرل افریقہ میں مسلح افراد کے حملے میں 3 چینی ہلاک

سنٹرل افریقہ میں مسلح افراد کے حملے میں 3 چینی ہلاک

سنٹرل افریقہ کے ایک قصبے میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 3 چینی شہریوں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنٹرل افریقہ کے ایک قصبے میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 3 چینی شہریوں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کردیا ہے۔ جنوب مغربی مرکزی افریقی جمہوریہ (سی اے آر)میں کشتی الٹ گئی جس پر4 چینی شہری اور ایک مقامی نوجوان سوار تھا، سوسوناکنبو(مرکزی افریقہ) کے قصبے میں کشتی الٹنے سے کشتی پر سوار مقامی شہری ہلاک ہوگیا جبکہ چینی شہری باحفاظت کشتی سے باہر آگئے۔ چینی شہری اس حادثے کی اطلاع دینے کے لیے مقامی مرکز پہنچے تو وہاں مرنے والے نوجوان کے ساتھی بھی پہنچ گئے اور انہوں نے چینیوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 چینی موقع پر ہلاک اور چوتھا زخمی ہوگیا۔ چینی سفیر نے چینی شہریوں کے مرنے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے سی آر کے صدر فوسکل سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا جبکہ وزیراعظم وزیر خارجہ سے ملاقات کرکے مجرموں کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1884591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha