یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر 2 میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر مزید 2 میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی واصل جہنم ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر مزید 2 میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی واصل جہنم ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ جبل الشبکہ میں سعودی عرب کے فوجی اجتماع کو نشانہ بنایا ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ تین برسوں سے یمن کے نہتے عوام کے خلاف  دس ممالک کے ہمراہ جنگ مسلط کررکھی ہے لیکن سعودی عرب کو اس جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

News Code 1884551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =