4 اکتوبر، 2018، 5:58 PM

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

ملائیشیا کے اینٹی کرپشن کمیشن نے بدعنوانی کے الزامات پر سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسما منصور کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے اینٹی کرپشن کمیشن نے بدعنوانی کے الزامات پر سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسما منصور کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ روسما منصور کو بدھ کو ملائیشیا کے اینٹی کرپشن کمیشن کے پتراجيا واقع ہیڈکوارٹر میں اسٹیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ- 1 ایم ڈی بی میں بدعنوانی کے سلسلہ میں 5 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا، تاہم ابھی تک ان کے خلاف الزامات طے نہیں کئے گئے ہیں۔ کمیشن کے بیان کے مطابق کمیشن نے محترمہ روسما منصور کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے اور اٹارنی جنرل کے دفتر سے اس سلسلے میں اجازت لینے کے بعد ہی یہ کارروائی کی گئی ہے۔ نجیب رزاق پر اسٹیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ- 1 ایم ڈی بی اور ایس آرسی انٹرنیشنل میں بدعنوانی کے سلسلہ میں 30 الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں کروڑوں امریکی ڈالر کی رقم پائی گئی تھی۔

News Code 1884513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha