فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کا 10 کروڑ 18 لاکھ ڈالر امداد کا وعدہ

اقوام متحدہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کےلئے 10 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی امداد کا وعدہ کرلیا،رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی ’اونروا‘ کو درپیش 68 ملین ڈالر کی قلت کو پورا کرنے کےلئے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کےلئے 10 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی امداد کا وعدہ کرلیا،رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی ’اونروا‘ کو درپیش 68 ملین ڈالر کی قلت کو پورا کرنے کےلئے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اونروا کے ترجمان سامی مشعشع نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی اپیل پر امداد دینے والے ممالک کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اردن، ترکی، جاپان، سویڈن اور یورپی گروپ نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک ممالک نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘ کو 118 ملین ڈالر کی امداد دینے کے وعدے کئے ۔ بعض ممالک کی طرف سے کہاگیا کہ وہ ’اونروا‘ کےلئے امدادی رقم کا بعد میں اعلان کریں گے۔اس موقع پر یورپی یونین نے ’اونروا‘ پر زور دیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے برطرف کئے گئے ملازمین کو بحال کرے اور انہیں ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ واپس لے۔

News Code 1884376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =