26 ستمبر، 2018، 3:56 PM

امریکہ میں جاسوسی کے الزام میں چینی طالبعلم کی گرفتاری

امریکہ میں جاسوسی کے الزام میں چینی طالبعلم کی گرفتاری

امریکہ میں زیر تعلیم چینی طالبعلم کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں زیر تعلیم چینی طالبعلم کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتار چینی طالبعلم جی چاؤکم کے پاس امریکی سائنسدان اور ایجنیئرز کو بیجنگ کی مدد کے لیے بھرتی کا ہدف تھا۔ حکام کے مطابق 27 سالہ جی چاؤ کم اسٹوڈنٹ ویزا پر 2013 میں شیکاگو پہنچا اور اسے چینی انٹیلی جنس نے 8 امریکی شہریوں کی معلومات اکٹھا کرنے کے لیے بھیجا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق تمام 8 امریکی شہریوں کا تعلق امریکی ڈیفنس کنٹریکٹرز ہے۔ ذرائع کے مطابق جی چاؤ کم نے جتنے امریکی شہریوں کی معلومات اکٹھی وہ تمام تیوان یا چین میں پیدا ہوئے تھے۔

News Code 1884292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha