13 ستمبر، 2018، 10:51 AM

انصار اللہ کی یمن میں امریکہ کی طرف سے کشیدگی جاری رکھنے کی پالیسی پر شدید تنقید

انصار اللہ کی یمن میں امریکہ کی طرف سے کشیدگی جاری رکھنے کی پالیسی پر شدید تنقید

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے یمن میں امریکہ کی طرف سے کشیدگی جاری رکھنے کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے یمن میں امریکہ کی طرف سے کشیدگی جاری رکھنے کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان نے امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کے یمن کے بارے میں بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں کشیدگي پھیلا کرعالمی قوانین کی سنگين خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے امریکی کانگرس میں سعودی عرب اور امارات کی یمن میں بربریت اور جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب اور امارات نے عام شہریوں پر بمباری میں کمی کردی ہے۔

News Code 1883904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha