مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچادیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت اب سے کچھ دیر میں شروع ہو گی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ن لیگ کے بعض رہنما اور کارکن بھی احتساب عدالت کے باہر موجود ہیں۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ریفرنسز کی سماعت کریں گے، استغاثہ کے گواہ اور جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے جبکہ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کریں گے۔ نواز شریف پہلے ہی ایک مقدمہ میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچادیا گیا ہے۔
News ID 1883423
آپ کا تبصرہ