اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع شام پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ شام پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وزارت دفاع کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی شام کے وزیر دفاع جنرل علی یوب کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ شام پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزير دفاع کا دمشق کے ايئر پورٹ پر شام کے اعلی فوجی افسروں اور دمشق میں تعینات ایرانی سفیر جواد ترک آبادی نے استقبال کیا۔ ایرانی وزیر دفاع اس سفر میں شام کے وزیر دفاع کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعلقات اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزير دفاع شام کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1883394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =