17 اگست، 2018، 5:40 PM

شہدائے منی آل سعود کی مجرمانہ اور بہیمانہ سازشوں کا نشانہ بنے

شہدائے منی آل سعود کی مجرمانہ اور بہیمانہ سازشوں کا نشانہ بنے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے منی کے خونی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائےمنی آل سعود کی سازشوں کی بھینٹ چڑھ گئے آل سعود کا ہاتھ آج بھی شہدائےمنی کے خون سے رنگین ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابو ترابی کی امامت میں منعقد ہوئی ۔جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے منی کے خونی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائےمنی آل سعود کی سازشوں کی بھینٹ چڑھ گئے آل سعود کا ہاتھ آج بھی شہدائےمنی کے خون سے رنگین ہے۔ خطیب جمعہ نے یمن میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہمیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان کے ہاتھ یمنی بچوں کے خون سے بھی رنگین ہیں۔ سعودی عرب اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی معاونت کررہا ہے۔

خطیب جمعہ نے ملک کے اقتصادی اور معاشی حالات کی طرف اشارہ کیا اور  سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ بینکی اصلاحات اور ملکی کرنسی کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر خاص طور پر توجہ مبذول کریں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام آسانی کے ساتھ موجود مشکلات سے عبور کرجائیں گے لیکن اس کے لئےٹھوس اور منظم منصوبہ کی ضرورت ہے۔

News ID 1883147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha