پی آئی اے کی حج پرواز 70 حاجیوں کو چھوڑ کر جدہ روانہ ہوگئی

پاکستان کے شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز ’پی کے 2077‘ 70حاجیوں کوکراچی میں چھوڑ کرجدہ روانہ ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز ’پی کے 2077‘ 70حاجیوں کوکراچی میں چھوڑ کرجدہ روانہ ہوگئی ہے۔ ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 70حاجیوں نے جناح حج ٹرمینل پر احتجاج کیا جن میں خواتین اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ تیکنیکی وجوہات کےباعث پیش آیا، پرواز 2077 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے، جنہیں اب رات 10 بجے دوسری پرواز 731 کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

News Code 1883008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =