پاکستان کے ضلع دیامر میں وہابی دہشت گردوں کا سیشن جج پر حملہ

پاکستان میں دیامر کے علاقے داریل میں سیشن جج ملک عنایت کی گاڑی پروہابی شرپسندوں نے حملہ کیا ہے ، تاہم گاڑی میں موجود جج اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  دیامر کے علاقے داریل میں سیشن جج ملک عنایت کی گاڑی پروہابی شرپسندوں نے حملہ کیا ہے ، تاہم گاڑی میں موجود جج اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق  سیشن جج کی گاڑی پر پہلے سے گھات لگائے وہابی دہشت گردوں نے دونوں اطراف سے فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ سیشن جج گزشتہ روز فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں موجود سیشن جج اور اہل خانہ محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز دیامر میں وہابی  شرپسندوں نے 12 اسکولوں کو نذر آتش کردیا تھا جس پر پولیس نے علاقے میں آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا جب کہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

News Code 1882813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =