سکیورٹی کونسل مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں ناکام/ مسئلہ فلسطین اولین ترجیح ہونا چاہیے

اقوامِ متحدہ میں سوئیڈن کے مندوب اولوف اسکوب نے غزہ میں جنگ کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس کا مسئلہ حل کرنے میں سیکیورٹی کونسل کا کردار ناکافی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں سوئیڈن کے مندوب اولوف اسکوب نے غزہ میں جنگ کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس کا مسئلہ حل کرنے میں سیکیورٹی کونسل کا کردار  ناکافی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں سوئیڈن کے مندوب اور 15 رکنی سکیورٹی کونسل کے سبکدوش ہونے والے صدر اولوف اسکوب کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین سکیورٹی کونسل کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔اپنے عہدے کی اختتام پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا یہ مسئلہ کبھی سیکیورٹی کونسل کی ترجیح رہا ہے؟ نہیں یہ کبھی ترجیحات میں شامل نہیں رہا۔سوئیڈن کے مندوب نے امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’حالیہ واقعات نے ہمیں امن کی جانب بڑھنے سے دور کردیا ہے۔

حالیہ دنوں میں فسطینی عوام کی جانب سے مظاہروں اور اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم ایک اور غزہ کی جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔  سوئیڈش مندوب کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں انسانی حقوق کی بنیادوں پر رسائی میں ناکام رہا ہے، جبکہ اس تنازع کے حل میں بہتری کی جانب بڑھنے کے امکانات بھی موجود نہیں ہیں۔

News Code 1882750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =