مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کے شمالی حصہ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ گرنے سے85افراد زخمی ہو ئے ہیں،خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میکسیکو سٹی جانے والا مسافر طیارہ ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی دس کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 5منٹ بعد ہی زمین پر گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس میں 85مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ابھی 49 زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی کو طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔
میکسیکو کے شمالی حصہ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ گرنے سے85افراد زخمی ہو ئے ہیں،خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
News ID 1882706
آپ کا تبصرہ