مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ سویدا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودکش حملوں میں 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے وحشیانہ حملوں میں 176 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس سے قبل کہا گيا تھا کہ داعش کے محلوں میں 50 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوئے ہیں۔ داعش دہشت گردوں نے عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ حملوں کی ذمہ داری داعش نے اپنے تحریری بیان میں قبول کرلی ہے۔داعش کو امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
شام کے صوبہ سویدا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودکش حملوں میں 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1882535
آپ کا تبصرہ