14 جولائی، 2018، 8:43 PM

شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کو دھوکہ دیدیا

شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کو دھوکہ دیدیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورمسلم ليگ نون کے رہنماؤں نے نوازشریف،مریم نوازکودھوکہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورمسلم ليگ نون کے رہنماؤں نے نوازشریف،مریم نوازکودھوکہ دیا ہے۔ اعتزاز احسن نے ایک بیان میں لیگی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کس طرح شاہدخاقان عباسی، شہبازشریف، سعدرفیق ایئرپورٹ پہنچ ہی نہیں سکے؟خواجہ آصف، ایاز صادق،رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر نے بھی نوازشریف کوتن تنہا چھوڑا جبکہ خواجہ سعدرفیق لوہے کے چنے چبانے والاغائب،نظر ہی نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو چاہئےتھا ایئرپورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے، ان رہنماؤں کو اندر جانے سےکوئی نہیں روکتا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے، ن لیگی لیڈروں نےسازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا۔انہوں نے ن لیگ کے مزید رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بلاکر منظر سے ہٹا دیا ہے، پھنسا دیا ہے،اتنادھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاجونوازشریف یامریم کےساتھ دیکھا۔

واضح رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے اسلام آباد پہنچا دیا  اور پھر انھیں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے کے لئے بند کردیا ہے۔

News ID 1882219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha