برطانوی وزیرخارجہ نے استعفی دیدیا

برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے ’بریگزٹ‘ کے معاملے پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے ’بریگزٹ‘ کے معاملے پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامنے کی حکومت گرنے کے خطرات مزید بڑھتے جارہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ’بریگزٹ‘ کے حوالے سے ان کی پالیسی کہا جارہا ہے جب کہ آج وہ پارلیمنٹ میں ’بریگزٹ‘ کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرنے والی تھیں جس سے بیشتر ارکان پارلیمنٹ خوش نہ تھے اور ان کے خطاب سے چند گھنٹے قبل وزیرخارجہ بورس جانسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔ واضح رہے ’بریگزٹ‘ کے حامی ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم تھریسامے کی نرم پالیسی سے خوش نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر برطانوی حکومت کے دوسرے اہم وزیر نے استعفیٰ دیدیا، گزشتہ روز وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس بھی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔

News Code 1882092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =