9 جولائی، 2018، 3:22 PM

برطانیہ میں نواز شریف کے گھر ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

برطانیہ میں نواز شریف کے گھر ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

برطانیہ میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم ملزم نواز شریف کے گھر ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا اور دروازے پر لاتیں ماریں جب کہ نون لیگ کے مقامی رہنما کو مارنے پیٹنے کی بھی کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم ملزم  نواز شریف کے گھر ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا اور دروازے پر لاتیں ماریں جب کہ نون  لیگ کے مقامی رہنما کو مارنے پیٹنے کی بھی کوشش کی۔ لندن میں ملزم  نواز شریف کی ایون فیلڈ رہائشگاہ کے باہر مشتعل نوجوانوں نے ہنگامہ کردیا جس پر برطانوی پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

ملزم نواز شریف لندن میں اپنی ایون فیلڈ رہائشگاہ میں داخل ہو رہے تھے کہ مشتعل نوجوانوں نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو ن لیگ کے مقامی رہنماؤں نے مداخلت کرکے مظاہرین کو روکا جب کہ حسین نواز بھی گھر سے باہر نکل آئے۔

مشتعل افراد نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف نعرے لگائے اور  نازیبا زبان استعمال کی جب کہ ایک نوجوان نے مسلم لیگ ن کے رہنما اعجاز گل پر ٹرالی اچھال دی جس سے وہ بال بال بچے۔ بعدازاں بڑی تعداد میں مظاہرین نے نواز شریف کے خلاف احتجاج کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو ایون فیلڈ کیس میں 10 سال قید با مشقت اور 8 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گيا ہے۔

News Code 1882084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha