مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز نےسرچ آپریشن کے دوران ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا۔ ادھر آج علی الصبح کشمیر کے علاقے ترال میں علیحدگی پسندوں نے انڈین پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر دستی بم حملہ کیا تاہم اس حملے میں کسی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سیکیورٹی فورس کے کیمپ حملے کے بعد علاقے کی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن میں مزید تیزی آگئی ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز نےسرچ آپریشن کے دوران ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1882078
آپ کا تبصرہ