9 جولائی، 2018، 1:57 PM

ترکی میں ریل گاڑی کے حادثے میں 24 مسافر ہلاک

ترکی میں ریل گاڑی کے حادثے میں 24 مسافر ہلاک

ترکی میں ریل گاڑی پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں ریل گاڑی پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شمال مغربی شہر تکیرداغ میں ایک ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی جس سے 24 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی استنبول شہر جارہی تھی اور اس میں 360 مسافر سوار تھے۔ ترک ذرائع کے مطابق ٹرین کی 6 بوگیوں ميں سے پانچ بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں۔ ترک حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1882076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha