مہر خبررساں ایجنسی نے عرب نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک حملہ آور ہلاک ہوگئے تین مسلح حملہ آوروں میں ایک بنگلہ دیشی بھی شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ قصیم کے شہر بریدہ میں 3 کار سوار حملہ آوروں نے فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں ایک فوجی افسر اور دوسرا غیر ملکی شہری ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے تاہم اس کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہیں۔
آپ کا تبصرہ