3 جولائی، 2018، 2:56 PM

افغانستان کے صوبہ لوگر میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ/5 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ لوگر میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ/5 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ لوگر میں امریکی فوجی قافلے پر کار بم حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ لوگر میں امریکی فوجی قافلے پر کار بم حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق لوگر کے علاقے پلِ عالم میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امریکی فوجی قافلے سے ٹکرادی۔ دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں غیر ملکی افواج کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔

افغان حکام نے واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ افغانستان میں تعینات امریکی و نیٹو افواج نے تاحال اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

News ID 1881915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha