2 جولائی، 2018، 7:23 PM

جرمن وزير داخلہ کا اپنی پارٹی اور وزارت داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

جرمن وزير داخلہ کا اپنی پارٹی اور وزارت داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

پناہ گزیوں کے حوالے سے پالیسی کے معاملے پر جرمن وزیرِ داخلہ ہورسٹ سیہوفر نے اپنے سرکاری عہدے اور اپنی جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبرطانوی اخبار دی انڈپینڈنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پناہ گزیوں کے حوالے سے پالیسی کے معاملے پر جرمن وزیرِ داخلہ ہورسٹ سیہوفر نے اپنے سرکاری عہدے اور اپنی جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمن وزیرِ داخلہ نے اپنی پارٹی کے بند کمرہ اجلاس میں اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ امیگریشن کے حوالے سے پیدا ہونے والی صرتحال کے پیشِ نظر وزیرِ داخلہ کے استعفے کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی حکومت کے خاتمہ کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹ پارٹی (سی ڈی یو) نے سی ایس یو کے ساتھ مشترکہ حکومت قائم کی ہوئی ہے اور دونوں جماعتوں کا اتحاد ایک دہائی سے زائد پرانا ہے۔

News ID 1881900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha