فرانس کا اہم گینگسٹر جیل توڑ کر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ  فرار ہوگیا

فرانس کا مطلوب ترین اور بدنام زمانہ گینگسٹر’ریڈونی فیڈ جیل توڑ کر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فرار ہوگیا ہے۔ چھیالیس سالہ گینگسٹر ریڈونی فیڈ کو 2010ء میں ڈکیتی اور پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے جرم میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئي تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبـررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کا مطلوب ترین اور بدنام زمانہ گینگسٹر’ریڈونی فیڈ جیل توڑ کر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ  فرار ہوگیا ہے۔ چھیالیس سالہ گینگسٹر ریڈونی فیڈ کو 2010ء میں ڈکیتی اور پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے جرم میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئي تھی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گینگسٹر ’ریڈونی فیڈ‘ نے  جیل سے فرار کا ایسا طریقہ اپنایا کہ  سب دنگ رہ گئے۔ گینگسٹر کے ساتھیوں نے  اپنے سرغنہ کو فرار کرانے کے لیے بڑا منصوبہ تیار کیا، پیرس کے مضافاتی علاقے میں قید ریڈونی کو فرار کرانے کے لیے تھوڑے فاصلے پر جھاڑیوں میں ایک ہیلی کاپٹر اتارا گیا اور پھر مسلح افراد جیل میں داخل ہوگئے۔

جیل کے مہمان خانہ میں پہلے سے موجود سرغنہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیل سے نکل کرہیلی کاپٹر تک چلاآیا مسلح افراد نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو پہلے ہی مغوی بنا کر رکھا تھا جس کے ذریعے مخصوص فاصلہ طے کرنے کے بعد گینگسٹر اور اس کے ساتھی ہیلی کاپٹر سے اتر کر گاڑی میں سوار ہوگئے اور ہر تھوڑے فاصلے پر گاڑیاں تبدیل کرتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کو آخری بار ایک سفید گاڑی میں دیکھا گیا اور ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

News Code 1881882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha